اڈیالہ جیل لاپتہ قیدی کیس، خفیہ اداروں کے سربراہوں کو نوٹس جاری
Updated at 1500 PST
اسلام آباد . . . سپریم کورٹ نے اڈیالہ جیل راول پنڈی کے لاپتا قیدیوں کے مقدمہ میں ملک کے تینوں بڑے خفیہ اداروں کے سربراہوں کو نوٹس جاری کردیئے ہیں ، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ہم اداروں میں تصادم کے متحمل نہیں ہوسکتے ۔ لاپتا قیدیوں کی بازیابی کے مقدمہ کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے کی ، اٹارنی جنرل مولوی انوارالحق نے بتایا کہ ان قیدیوں کا پتہ نہیں چلا،چیف جسٹس نے کہا کہ ہمیں انتہائی اقدام پر مجبور نہ کیا جائے، شواہد موجود ہیں کہ قیدی کس کے پاس ہیں ، اٹارنی جنرل نے چیف جسٹس کو کہا کہ خفیہ اداروں والے آپ سے چیمبر میں مل کر کچھ بتانا چاہتے ہیں ، اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ خود ان سے مل کر عدالت کو بتائیں، انہیں سمجھانے کی کوشش کریں،ہم سب نے مل کے حالات کو ٹھیک کرنا ہے ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ ہمارے سامنے آئین کے آرٹیکل نو، پچیس، چار اور دس اے ہیں ، وقفہ کے بعد اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ قیدیوں کا کچھ علم نہیں ،اس پر عدالت نے آئی ایس آئی، انٹیلی جنس بیورو اور ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے 25 نومبر تک جواب طلب کرلیا۔
ذوالقرنین کے حوالے قائم تحقیقاتی کمیٹی کا پہلا اجلاس
Updated at 1650 PST
دبئی …پاکستان کرکٹ ٹیم کو چھوڑ کر انگلینڈ جانے والے ذوالقرنین حیدر کے معاملے کی تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی کا پہلا اجلاس گزشتہ شب دبئی کے ٹیم ہوٹل میں ہوا،جبکہ ذوالقرنین حیدر نے فیس بک پر نیاپیغام بھی شامل کر دیا ہے۔کمیٹی کے رکن اور پاکستان ٹیم کے منیجر انتخاب
کراچی: سی آئی ڈی سینٹر میں دھماکا لشکر جھنگوی نے کرایا، رحمن ملک
Updated at 1630 PST
اسلام آباد…وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ کراچی دھماکہ کالعدم تحریک طالبان نہ نہیں ، بلکہ لشکر جھنگوی نے کیا ہے۔اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا کہ سندھ پولیس نے لشکر جھنگوی کے خلاف کریک ڈاون شروع