URDUSKY || NETWORK

احمق انسان جہا ز میں بیٹھو ،تیو نس کی خاتون اول کا مفرور صدر سے مکالمہ

84
urdu-news احمق انسان جہا ز میں بیٹھو ،تیو نس کی خاتون اول کا مفرور صدر سے مکالمہ
Updated at 1150 PST
پیرس…سی ایم ڈی…شو ہر حضرات چا ہے ملک کے حکمراں ہی کیوں نہ ہوں بیویاں اکثر انہیں بیو قوف اورکم عقل ہی سمجھتی ہیں ۔ حا ل ہی میں اقتدار چھو ڑ کر ملک سے فرار ہو نے والے تیونس کے سا بق صدر کا بھی یہی حا ل ہے ۔ فرانس کے ایک اخبار نے انکشا ف کیا ہے کہ تیو نس کے سابق صدر زین العابدین کی اہلیہ انہیں بے وقوف سمجھتی ہیں ۔ اخبار کی رپورٹ کے مطا بق فرا ر کے وقت زین العا بدین نے ملک چھو ڑنے سے انکار کر دیا تھا تاہم ان کی بیگم نے ان کوڈا نٹتے ہو ئے کہا کہ "احمق انسان جہا ز میں بیٹھو ، سا ر ی زندگی میں تمہا ری بے وقوفا نہ حرکتیں بر دا شت کر تی رہی ہوں "۔ اخبار کے مطا بق اس با ت کا انکشا ف ایک ایسے فر د نے کیا ہے جو اس وقت ائیر پو رٹ پر مو جو د تھا، جس کے مطا بق جب صدر زین العا بدین نے اپنی بیگم سے کہاکہ وہ اپنے ملک میں ہی مرنا چا ہتے ہیں تو انہوں نے غصے سے اپنے شوہر کو ڈا نٹا اور کہا کہ کم عقل انسان جہا ز میں بیٹھ جا ؤ او ر زبردستی انہیں جہا ز میں سوار کرا یا ۔واضح رہے کہ تیو نس کے صدر کی اہلیہ کے بارے میں یہ خبریں بھی منظر عا م پر آ ئیں تھیں کہ فرار ہوتے ہو ئے وہ ملک سے ڈیڑ ھ ٹن سو نا بھی اپنے ساتھ لے گئیں ہیں ۔

بشکریہ جنگ