URDUSKY || NETWORK

’میں آزاد ہوں، باغیوں کو چنگل میں پھنسایا‘

66

لیبیا کے قائد کرنل معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام نے کہا کہ حکومت کی حامی فوج نے باغیوں کو چنگل میں پھنسا کر ان کی کمر توڑ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے والد کرنل قذافی طرابلس میں محفوظ ہیں۔ اس سے قبل خبریں تھیں کہ کرنل قذافی کے دو بیٹوں سیف الاسلام اور محمد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ کرنل قذافی منظر عام سے غائب ہیں۔