کالمسٹ فورم گوجرانوالہ ہم خیال گروپ کے زیر اہتمام تقریب
گوجرانوالہ2فروری(پ ر) پاکستان کے معروف کالم نگار صحافی رانا محمد شفیق خان پسروری نے کہا ہے کہ کالم نگاری ایک فن ہے اور اچھا کالم نگار وہ ہوتا ہے جوقارئین کے دل ودماغ پر اثر انداز ہوتا ہے اور پڑھنے والے کی تربیت کرتا ہے۔ لکھنا ایک مقدس کام اور پیغمبر وں کا شیوہ ہے اچھا لکھنے والا وہی ہوتا ہے جو معاشرتی سطح پر انقلاب برپا کر دے اور معاشرتی مسائل پر لکھے اور اصلاح معاشرے کا بیٹرا اٹھائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کالمسٹ فورم ضلع گوجرانوالہ ہم خیال گروپ کے زیر اہتمام مقامی کالم نگاروں کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رانا محمد شفیق پسروری کی آمد پر معروف کالم نویس رانا محمد ابراہم نفیس ،شاہدمحمود گھمن ،قاری محمداشرف شاکر ،عمران اعظم رضا اور دیگر نے انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور خوش آمدید کہا گیا ۔نظامت کے فرائض عمران اعظم رضا نے سرانجام دئیے جبکہ تقریب کی صدارت معروف شاعر و مصنف جان کا شمیری نے کی تقریب سے قاری محمد اشرف شاکر ،محمدابرار ظہیر ،رانامحمد ابراہیم نفیس و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔رانا محمد شفیق خان پسروری نے کہا کہ وہ کالم نگار ایک اچھا کالم نگار کہلا سکتا ہے جو معاشرتی برائیوں کو منظر عام پر لاتا ہے اور حکمران طبقہ کی غلطیوں کو تاہیوں کی نشاندہی اور معاشرہ کی تظہیر کرتا ہے انہوں ے کہا کہ کالم نگاری کوئی پرانی روایت نہیں اسکا آغاز انیسویں صدی میں ہوا ہے اور اخبارات میں کالم نگاروں کےلئے مخصوص جگہ مختص کر دی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مقامی سطی پر کالم نگاروں کا ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا ہونا خوش آئند ہے تقریب سے جان کاشمیری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ رانا شفیق پسروری سے انکا پرانا تعلق ہے اور وہ آج گوجرانوالہ تشریف لائے ہیں تو انہیں ہیں تو انہں بڑی خوشی ہوئی ہے ۔تقریب کے آخر میں رانا محمد شفیق خان پسروری نے کالمسٹ فورم گوجرانوالہ کی ویب سائٹ کا اپنے دست مبارک سے افتتاح کیا اور معروف کالم نگار حاجی شاہد محمود گھمن کی کارکردگی کو بھی سراہا ۔تقریب میں کالم نگاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔