URDUSKY || NETWORK

پاکستان کی ایٹمی صلاحیت صرف دفاع کیلئے ہے، وزیراعظم گیلانی

72

اسلام آباد….وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ افغانستان میں امن قائم کیے بغیرخطے میں امن قائم نہہیں کیا جاسکتا۔ان کا کہناتھا کہ پاک بھارت مسائل کے حل کا واحد راستہ ڈائیلاگ ہیں۔اسلام آباد میں وزیراعظم ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم گیلانی کا کہناتھا کہ بھارت اور پاکستان کے تمام مسائل کے حل کیلئے مذاکرات ہی واحد راستہ ہے۔ان کا کہناتھا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر شدید تشویش ہے، اورپاکستان کشمیری عوام کیلیے سیاسی وسفارتی مدداور کشمیریوں کی اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔انھوں نے کہا کہ پڑوسی ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات ہیں اورپاکستان اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا،وزیراعظم نے کہا پاکستان کو اس وقت متعدد چیلنجز کا سامنا ہے تاہم ملک کو درپیش تمام چیلنجزسے فاتح ہو کر نکلیں گے اور مزید مضبوط قوم بن کرابھریں گے۔وزیراعظم گیلانی نے کہاپاکستان کی امریکا کے ساتھ شراکت داری ہے جبکہ یورپی منڈیوں تک رسائی کی حالیہ پیش رفت خوش آیندہے، ایک سوال پرانکا کہنا تھاپاکستان خطے میں امن کیلیے کوششیں جاری رکھے گا۔پاکستان ایک ذمے دار ایٹمی طاقت ہے،تاہم ہماری ایٹمی صلاحیت صرف اپنے دفاع کے لیے ہے، جنوبی ایشیا میں طاقت کا توازن خطے میں قیام امن کی ضمانت ہے۔