پٹرول 6 روپے71 پیسے اور ڈیزل4روپے25پیسے فی لیٹر مہنگا
Updated at 1800 PST
اسلام آباد…عوام پر گرائے جانے والے پٹرول بم کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے کیونکہ گزشتہ ماہ پٹرولیم لیوی میں جو کمی کی گئی تھی وہ واپس ہوگئی ہے جس سے پٹرول اب6 روپے71 پیسے مہنگا ہوجائیگا۔ سرکاری ذرائع نے جیو نیوز کو بتایاکہ وزیراعظم کو یکم جنوری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ پٹرول پر لیوی10 روپے اور ڈیزل پر6 روپے29 پیسے سے بڑھا کر8 اور ہائی اوکٹین پر13روپے84 پیسے سے بڑھا کر14 روپے کردی گئی ہے۔ لیوی بڑھانے سے اب ڈیزل چار روپے25 پیسے، لائٹ ڈیزل4 روپے 36 پیسے، مٹی کاتیل4 روپے چار پیسے اور ہائی اوکٹین7 روپے69 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگا۔اوگرا پٹرولیم مصنوعات کی حتمی قیمتوں کا اعلان آج رات کرے گی۔
2011میں مظلوم نوازشریف کی سپورٹ کرونگا،گورنر پنجاب
Updated at 2357 PST
لاہور…گورنر پنجاب سلمان تاثیر کا کہنا ہے کہ نوازشریف کا ایم کیو ایم نے جو حال کیا ہے اب میں ہی ان کا آخری سہارا بچا ہوں۔2011 میں مظلوم نواز شریف کی سپورٹ کروں گا۔وہ لاہور میں بے نظیرانکم اسپورٹ پروگرام کی تقریب میں شرکت کے بعد جیوسے گفتگوکررہے تھے