ولی خان بابر کے قتل پر صحافی برادری کا وزیر داخلہ کے سامنے احتجاج
|
|||
کراچی . . . . . ولی خان بابر کے قتل پر صحافی برادری نے وزیر داخلہ کے سامنے احتجاج کیا ،جس کے بعد رحمان ملک نے ولی بابرکے قتل کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان کردیا ہے ۔یہ اعلان انہوں نے کراچی میں مختلف مکاتب فکر کے علما کرام کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا، جہاں صحافی برادری نے اپنے ساتھی ولی خان بابر کے قتل کے خلاف شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی کی ،جس کے بعد وزیر داخلہ نے ولی بابر سمیتصحافیوں کے قتل کی تحقیقاتن کے لئے جوڈیشل کمیشن قائم کرنیکااعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ولی خان بابر کے قاتل ضرور سامنے آئے گا ،ہم نے کسی کونظرانداز نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہبدامنی کیخلاف میڈیاکے کردارکی قدرکرتاہوں اورولی بابرسے متعلق کراچی پریس کلب میں بات کروں گا۔انہوں نے بتایا کہ ولی بابرکے قتل کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے اوراس کاقاتل ضرورسامنے آئے گا۔ |