URDUSKY || NETWORK

ورلڈکپ وارم اپ میچ:پاکستان نے بنگلادیش کو88رنز سے ہرا دیا

61
news
ورلڈکپ وارم اپ میچ:پاکستان نے بنگلادیش کو88رنز سے ہرا دیا
Updated at 2100 PST
میرپور/بنگلادیش…ورلڈکپ وارم اپ میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو88رنز سے شکست دے دی۔میرپور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی تین وکٹیں صرف58رنز پرگرچکی تھیں۔احمدشہزاد اورمصباح الحق نے چوتھی وکٹ پر152رنز کی شراکت بناکرپاکستان ٹیم کی پوزیشن مستحکم بنادی۔احمدشہزاد نے103اور مصباح الحق نے100رنزکی اننگزکھیلی۔مقررہ پچاس اوور میں پاکستان نے9وکٹ پر285رنز بنائے۔شکیب الحسن اورروبیل حسین نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں پاکستان کے بولرز نے بھی شاندارکارکردگی دکھائی ،بنگلادیش کی پوری ٹیم197رنزپرآؤٹ ہوگئی۔اِمرُال کیس نے39اورجنید صدیق نے38رنزاسکورکیے۔عبدالرزاق نے تین ، محمدحفیظ اورعبدالرحمان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔