عالمی محفل مشاعرہ کا انعقاد
میاں چنوں(رضا جعفری سے) راوی فاﺅنڈیشن انٹرنیشنل وماہنامہ ارژنگ کے زیر اہتمام عالمی محفل مشاعرہ کا انعقاد -15نومبر2010ءکی رات -8بجے ٹی ایم اے سبزہ زارکے علاقے میں ہوگا۔دنیا بھر سے -63سے زائد نامور شعرا خواتین وحضرات اپنا کلام پیش کریں گے ۔عالمی مشاعرہ کے انعقاد کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔
سیکرٹری نشرواشاعت راوی فاﺅنڈیشن انٹرنیشنل رضا حسین جعفری کے مطابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب رانا بابر حسین چیئر مین راوی فاﺅنڈیشن انٹرنیشنل وعالمی شہرت یافتہ شاعر و صحافی چیف ایڈیٹر ماہنامہ ارژنگ عامر بن علی کے زیراہتمام عالمی محفل مشاعرہ کا انعقاد -15نومبر2010ءکی رات -8بجے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن (بلدیہ) میاں چنوں کے سبزہ زار میں ہوگاجس کی صدارت شہزاد احمد کریں گے جبکہ مہمانان خصوصی امجد اسلام امجد وعطاءالحق قاسمی ہونگے جبکہ نقابت کے فرائض اصغر ندیم سید ادا کریں گے مشاعرہ رات بھر جاری رہے گا جسے مقامی کیبل نیٹ ورکس براہ راست پیش کریں گے اس عالمی محفل مشاعرہ میں دنیا بھر سے -63سے زائد نامور شعرہ خواتین و حضرات اپنا کلام اردو ،پنجابی یا سرائیکی زبان میں پیش کریں گے جن میں انور مسعود،ڈاکٹر انعام الحق جاوید،محترمہ کشور ناہید،احمد عقیل رابی،جمشید مسرور آف ناروے،انا دہلوی آف انڈیا ،وصی شاہ،اسلم کولسری،اعزاز احمد آذر،افضال شاہد،عباس تابش،سعودعثمانی،محترمہ صغرا صدف،محترمہ ڈاکٹر شائستہ نزہت،محترمہ رخشندہ نوید،محترمہ فرحت پروین آف امریکہ،فارق طراز آف امریکہ،محترمہ صوفیہ بیدار،محترمہ رخسانہ نور،نیاز لکھویرا،ناصر بشیر،طاہر نسیم،قمر رضا شہزاد،حسن عباسی،گل نوخیز اختر،شاکر حسین شاکر،رضی الدین رضی،محترمہ سعدیہ سیٹھی آف انگلینڈ،ابرار ندیم،صفدر علی صفدرآف کویت،شکیل جازب،اقبال راہی،حکیم ارشد شہزاد،حسیب عامر،امجد اقبال امجدآف متحدہ عرب آمارات،ریاض ہانس،اسد رضوی آف فرانس،رحمان فارس،خورشید مستانہ،عابد حسین عابد،مظہر بخاری،عذیر احمد،فہیم ضیائ،محترمہ سلمیٰ راﺅ،نبیل انجم،شبیر رحمانی،علی یاسر سہیل عابدی اور محترمہ پروین نقششامل ہیں ۔عالمی مشاعرہ کے انعقاد کیلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیںسیکیورٹی کے مدنظر 1000سے زائد شخصیات کو سیٹ نمبرز کے ساتھ خوبصورت دعوتی کارڈز جاری کردیے گئے ہیں جبکہ ادبی ذوق کے حامل افراد کو شہر بھر کی شاہراﺅں و گلیوں میں بڑے جہازی سائز کے جازب نظر رنگوں سے مزین اشتہارات،بینرز اور بورڈز آویزاں کرکے بھرپور شرکت کی دعوت عام دی گئی ہے۔جس سے عالمی محفل مشاعرہ کے انعقاد کے حوالے سے شہری پر جوش و مسرور نظر آتے ہیں ۔