سینیٹر لطیف کھوسہ کو پنجاب کا نیا گورنر مقرر کئے جانے کا امکان
Updated at 1440 PST
لاہور . . . . پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر لطیف کھوسہ کو پنجاب کا گورنر مقرر کرنے کا امکان ہے۔ گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل کے بعد نئے گورنر کیلئے اعتزاز احسن،جہانگیر بدر، عاصمہ جہانگیراور ڈاکٹر بابر اعوان سمیت کئی نام سامنے آئے تھے۔اس سلسلے میں صدر آصف علی زرداری نے کراچی میں کئی مشاورتی اجلاس بھی منعقد کیا تھا۔ دوسری جانب لطیف کھوسہ کی وزیراعظم سے ملاقات جاری ہے اور امکان ہے جلد ہی انہیں صوبہ پنجاب کا نیا گورنر مقرر کردیا جائے گا۔
امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن خلیجی ریاستوں کے 5 روزہ دورے پر روانہ
Updated at 1425 PST
واشنگٹن . . . . امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن خلیجی ریاستوں کے 5 روزہ دورے پر روانہ ہوگئی ہیں ۔ وہ ایران پر پابندیاں مزید سخت کرنے اور عراق کی نئی حکومت کیلئے عرب ممالک کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کریں گی ۔ امریکی وزیر خارجہ کل متحدہ
گیس کی عدم فراہمی:فیصل آباد میں تیسرے روز بھی فیکٹریاں وکارخانے بند
Updated at 1400 PST
فیصل آباد . . . . فیصل آباد میں آج تیسرے روز بھی گیس نہ ملنے سے فیکٹریاں اور کارخانے بند ہیں جبکہ سی این جی اسٹیشنز کو بھی گیس کی فراہمی بند کردی گئی ہے۔ سوئی گیس کے لوڈمینجمنٹ پلان کے تحت فیصل آباد میں گزشتہ رو روز سے
گیس کی عدم فراہمی: کوٹری میں 174میگاواٹ کاپاور اسٹیشن بند
Updated at 1150 PST
حیدرآباد . . . . گیس کی عدم فراہمی کے باعث کوٹری میں 174میگاواٹ بجلی پیدا کرنیوالاپاور اسٹیشن بند ہوگیا جبکہ جامشورو تھرمل پاور ہاؤس اورلاکھڑا پاور ہاؤس کے چھ یونٹ پہلے ہی سے بند ہیں جوچھ سو میگاواٹ بجلی کرتے تھے۔ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کا بحران میں
پاکستانی بولرز کی شاندار کارکردگی،کیویز کو10 وکٹوں سے شکست
Updated at 1050 PST
ہیملٹن … بولرز کی شاندار کارکردگی کے باعث پاکستان نے نیوزی لینڈکو پہلے ٹیسٹ میں 10وکٹوں سے شکست دے دی،عبدالرحمان کو مین آف دی میچ قراردیا گیا۔ عمر گل، عبدالرحمان اور وہاب ریاض نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔کیوی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 110 رنز پرڈھیرہوگئی۔ اس طرح پاکستان