تیراہ بازار میں خود کش دھماکا،16افراد جاں بحق،متعدد زخمی
تیراہ…کوہاٹ میں تیراہ بازار میں واقع مسافر کوچ کے اڈے میں ایک مسافر کوچ میں خودکش دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 16افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ڈی آئی جی کوہاٹ مسعود آفریدی کے مطابق دھماکا تیرا بازار میں واقع بس اڈے میں کھڑی مسافر کوچ میں ہوا۔ خود کش حملہ آور کی عمر سترہ سے بیس سال کے درمیان تھی۔دھماکہ اتنا شدید تھا کہ جس کی آواز ایک کلومیٹر تک سنی گئی۔دھماکے کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق جبکہ انیس زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔ دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں، ریسکیو ٹیمیوں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیوں میں حصہ لیا۔ لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور مقامی نجی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر کا تعلق اورکزئی ایجنسی سے ہے جو اپنے علاقے میں جانے کے لئے بس میں سوار تھے۔ دھماکے کی جگہ سے ایک شخص کے لاش کے ٹکرے ملے ہیں جو مبینہ طور پر خود کش حملہ آور لگتا ہے اور اس کی سر اور ٹانگوں کو ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے پشاور بھجوادیا گیا ہے۔
بشکریہ جنگ