بہاول پور سے خبریں
بہاول پور (پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بہاول پور کے صدر شاکر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی میڈیا کی اہمیت و کردار نے ہر گز کسی بھی دور میں غافل نہیں رہی اور اس نے ہمیشہ پیشہ صحافت سے وابستہ افراد کو انکا جائز مقام کیساتھ ساتھ عزت و احترام سے دیکھا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سہ پہر بہاول پور پریس کلب کے نو منتخب عہدیداروں کے اعزاز میں انکی جانب سے ( کمفرٹ ان دبئی پلازہ ) میں دیئے گئے ظہرانہ کے موقع پر کیا ۔ انہوں نے اس موقع پر بہاول پور پریس کلب کے پر امن اور خوشگوار ماحول میں 14جنوری کو منعقد ہونےوالے انتخابات میں اتحاد گروپ کے امیدواروں کی شاندار کامیابی پر نہ صرف مبارکباد دی بلکہ اس امر کا یقین بھی دلایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بہاول پور انکے ساتھ تمام تر ممکنہ تعاون بھی جاری رکھے گی اور پیشہ صحافت سے وابستہ افراد کیساتھ باہمی خوشگوار تعلقات کے فروغ کو یقینی بنائیگی ۔ سابق صدر و سینئر صحافی اے مجید گل نے اس تقریب کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو مرحوم کی قیادت و ابتدائی دور سے ہی میڈیا کیساتھ خوشگوار ‘ جامع اور مضبوط رشتوں و تعلقات کو فروغ دیا جس کیلئے اشتراک عمل بنیادی و سنہری اصولوں کو ہمیشہ مد نظر رکھا جبکہ پاکستان فیڈرل آف یونین آف جنرنلسٹس اور بہاول پور یونین آف جنرنلسٹس (برناگروپ) نے آزادی صحافت ‘ آزادی تحریر و تقریر کیلئے ہر دور میں بے مثال جدوجہد کی اور قید و بند ‘ جبر و تشدد کی پرواہ کئے بغیر ہر ظالم ڈکٹیٹر کیخلاف جمہوریت کی بقاءو استحکام کیلئے بھی مردانہ وار جد وجہد کی اور اپنے عظیم مشن کی تکمیل کویقینی بنایا جس کیلئے بہاول پور یونین آف جنرنلسٹس اور پی ایف یو جے کے پلیٹ فارم پر میرے علاوہ ایم زاہد خان ‘ بی اے شیخ مرحوم اور بی کے طاہر کا کردار بے مثال اور نمایاں رہا ۔ انہوں نے بہاول پور میں صحافیوں کی تحریکوں اور جمہوریت و پاکستان پیپلز پارٹی کے حوالے سے شاکر مرزا کے والد شاہد مرزا مرحوم کی جدوجہد اور قربانیوں پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش اور بہاول پور میں بالخصوص صحافیوں کیساتھ خوشگوار قریبی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے انکے کردار کو سراہا ۔ صدر بہاول پور پریس کلب محمد امین باسط نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جمہوریت اور غریبوں ‘ مزدوروں کسانوں کی حکمرانی کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کے شہید چیئرمین ذوالفقار علی بھٹواور انکے خاندان کی جد وجہد اور خدمات پر بجا طور پر فخر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بہاول پور پریس کلب میں چھ سات سالہ ڈکٹیٹر شپ اور جمود کو توڑ کر اور انقلابی تبدیلی کا عمل نہ صرف میرے بلکہ میرے ساتھیوں اور اتحاد گروپ کیساتھ ساتھ زندگی کے تمام شعبوں سے وابستہ افراد کیلئے باعث افتخار و اعزاز ہے جس سے یقینا نئی جموری و سماجی روایات کو دوام میسر آئیگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس انقلابی تبدیلی کیساتھ ہی بہاول پور پریس کلب کے دروازے ہر عامل و مستند کارکن صحافیوں کے علاوہ بلا تفریق تمام سیاسی ‘ سماجی ‘ فلاحی تنظیموں اور اداروں کیلئے کھول دیئے ہیں اور خاص کر مظلوم ‘ غریب ‘ بے سہارا و مجبور اور مستحق افراد کی داد و فریاد اور حق رسی کیلئے مفت پریس کانفرنسوں کے انعقاد کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔ اس موقع نو منتخب جنرل سیکرٹری سیّد مسعود الرحمن شاہ اور جلال الدین بھٹی نے بھی خطاب کیا ۔
بہاول پور (پ ر)بہاول پور پریس کلب میں تعزیتی اجلاس زیر صدارت محمد امین باسط صدر پریس کلب منعقد ہوا جس میں تعلیمی بورڈ بہاول پور کے پی آر او محمد اعجاز خان کے چچا شفیق خان صدر فوٹو جنرنلسٹس ایسوسی ایشن رحیم یار خان کی وفات پر اظہار تعزیت کیا گیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی گئی ۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹری پریس کلب بہاول پور سیّد مسعود الرحمن شاہ ‘ ایم زاہد خان ‘ طارق محمود ‘ قاری عطاءاللہ آزاد ‘ چوہدری احسان الحق ‘ سلیم رضا ‘ ظفر اقبال وینس ‘ محمد اقبال بیگ ‘ محمد علی خان ‘ محمد شکیل تسکین اور دیگر اراکین پریس کلب نے شرکت ۔
بہاول پور (پ ر) پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم کے ضلعی نائب صدر متر ساجد نے کہا ہے کہ پاکستان مےں عوامی انقلاب آنے کی صورت میں سب سے پہلے شریف برادران کے ہوش اُڑیں گے ‘ موجودہ صورتحال میں عوامی انقلاب سیاستدانوں کو روندتا ہوا قبروں میں پہنچا دےگا ‘ وزیر اعظم ‘ وزیر اعلیٰ ‘ وزراءسمیت مختلف ضلعوں میں اپنے دوروں کے دوران عوام سے ملنے کی بجائے سرکاری نوکروں کی تنخواہ اور ملازموں جن میں کمشنرز ڈی سی او ز سے ملاقاتیں کر کے چلے جاتے ہیں ‘ نواز شہباز ‘ پی پی پی کی کرپٹ حکومت کو سہارا دینا وطیرہ بنا چکے ہیں ‘ شریف برادران جھوٹ پر جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں ‘ وزیر اعظم وزیر اعلیٰ کے ڈائریکٹو پر عمل نہیں ہو رہا ‘ سرکاری افسران دفتروں میں موجود نہیں ہوتے اور اہلکاران و ملازمین عوام سے رشوت لیکر من مرضی کر رہے ہیں سرکاری محکموں کے باہر عوام کی طبی لاشیں لگی ہوئی ہیں تین سالوں سے ترقیاتی کام نہیں ہو رہے ملک میں مہنگائی غربت بے روز گاری کرپشن لوٹ مار خود کشیاں احتجاج معمول بن چکے ہیں محکمے زکوٰة بیت المال میں غریب افراد کیلئے فنڈز موجود نہیں حکومت کو چاہئے کہ ہوش کے ناخن لیں ۔
بہاول پور (پ ر) آل پاکستان کلرکس ایسوسی اےشن بہاول پور ڈویژن کا اہم اجلاس عتیق الرحمن کھوکھر کی زیر صدارت ہوا ۔ اجلاس کے مہمان خصوصی شاہد علی خان ڈیژنل چیئرمین ایپکا بہاول پور اور چوہدری عبدالرزاق رامے تحصیل صدر ایپکا حاصل پور تھے ۔ اجلاس میں بلال ندیم لاشاری ‘ جہانزیب عثمانی ‘ خادم حسین ‘ رانا ریاض ‘ چوہدری ارشد ‘ عبدالرشید تبسم ‘ ارشاد احمد ‘ رضا بھٹی ‘ محمود الحق ‘ چوہدری محمد صدیق ‘ مسعود الرحمن داد رشید بھٹی ‘ فیاض احمد ‘ محمد اسلم ‘ الفت رسول کے علاوہ تحصیل احمد پور شرقیہ سے مجاہد حسین نے شرکت کی اور اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ بہاول پور کے جملہ دفاتروں میں دورہ کیا جائے اور ملازمین کے مسائل سنے جائیں اور انکے حل کیلئے صوبائی و مرکزی قائدین کو لکھا جائے اور سینئر راہنماؤں سے مشاورت کئے جائیں تاکہ آئندہ تحریکوں میں صحیح اقدام کئے جا سکیں اور چارٹر آف ڈیمانڈ کیلئے ایپکا کے سینئر راہنماؤں سے فددلی جائے ۔ اجلاس میں عتیق الرحمن کھوکھر نے مجاہد حسین ٹی ایم اے تحصیل احمد پور شرقیہ کو ہدایات جاری کیں کہ حلف کی تقریب کا فوراً انعقاد کیا جائے اور تحصیل کے سینئر رہنماں کی تقریب میں مدعو کیا جائے ۔ آخر میں شاہد علی خان نے کہا کہ جملہ دفاتروں میں بیس فیصد کوٹہ درجہ چہارم تقرری کا مسئلہ بنا ہوا ہے متعلقہ ایگزیکٹو آفیسرز کو ملا جائے اور ملازمین کے بیس فیصد کوٹہ کو جلد از جلد تکمیل تک پہنچایا جائے ۔
بہاول پور (پ ر) مرکزی میلاد مصطفی کمیٹی غربی یونٹ کے زیر اہتمام جامعہ عثمانیہ گھمکولیہ سے پل غنی گوٹھ سے جلوس نکالا گیا۔ جلوس کی قیادت علامہ ڈاکٹر عبدالرزاق مشائق ‘ سیّد غلام مصطفی شاہ ایڈووکیٹ ‘ مہر قادر بخش ‘ مہر شاہین ایڈووکیٹ نے کی ۔ جلوس شریف آباد ‘ اسلام نگر ‘ لبانہ چوک ‘ گریڈ ریلوے پھاٹک سے واپس پل غنی گوٹھ پر اختتام پذیر ہوا ۔ شرکاءجلوس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عبدالرزاق شائق نے کہا کہ حضرت محمد مصطفی ﷺ کی ولادت باسعادت کائنات کی سب سے بڑی خوشی ہے ‘ خوش نصیب ہیں وہ لوگ جو انکی ذات سے اپنی نسبت مضبوط رکھتے ہیں ۔ سیّد غلام مصطفی شاہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ حضور ﷺ کی سیرت طیبہ پر عمل کر کے ہم اپنی زندگیاں سنوار سکتے ہیں ‘ مسلمانوں کی موجودہ پستی کی وجہ اسوہ رسول ﷺ پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے ہے ۔ شرکاءسے مہر شاہین ایڈووکیٹ ‘ مہر قادر بخش ‘ حافظ عبدالعزیز نقشبندی نے بھی خطاب کیا ۔ درود اسلام کے بعد لنگر تقسیم کیا گیا اور وطن عزیزپاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دعاءکی گئی ۔