کراچی طیارہ حادثہ:ہلاکتوں کی تعداد 11ہوگئی، بلیک باکس نہیں مل سکا
Updated at 1435 PST
کراچی …کراچی میں نیول کی رہائشی کالونی میں ایک زیرتعمیرعمارت پر گرنے والے روسی کارگو طیارے کے ملبے سے ہلاک شدگان کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ ملبہ ہٹانے کا کام تیزی سے جاری ہے۔تاہم ابھی تک طیارے کا بلیک باکس نہیں مل سکاہے۔یہ روسی طیارہ خیمے اوردیگرامدادی سامان لے کرفجیریا سے خرطوم جا رہا تھا اور کراچی میں ایندھن لینے کیلئے رکا تھا۔ پرواز کے کچھ دیربعداس کے ایک انجن میں آگ لگ گئی اور یہ نیوی کی رہائشی آبادی کے قریب ایک زیر تعمیر عمارت پر گر کر تباہ ہو گیا۔عملے کے8ارکان کے علاوہ زیر تعمیر عمارت میں سوئے ہوئے3 مزدور بھی اس حادثے میں جاں بحق ہو گئے جو آپس میں رشتے دار بتائے جاتے ہیں۔ان مزدوروں میں سے خدا بخش اوراعجاز کی لاشیں ملتان اور محمد شاہد کی میت آبائی علاقے ڈونگہ بونگہ ضلع بہاول نگربھیجی جائیگی۔ جائے حادثہ پر ملبہ اٹھانے کا کام تیزی سے جاری ہے۔آپریشن کے انچارج کمانڈر ندیم کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ابتدائی شواہد جمع کرنے کے بعد ہی انھیں امدادی کام شروع کر نے کی اجازت دی ہے۔جائے حادثہ اورساڑھے تین ہزارسے زائد نفوس پر مشتمل نیول کالونی کے فلیٹوں کے درمیان فاصلہ چندقدموں کاہے اور عینی شاہدین نے اس آبادی کے بچ جانے کو قدرت کا ایک معجزہ قرار دیا ہے۔امدادی ٹیموں نے لاشیں نکالنے اور ملبہ ہٹانے کا کام تقریباً مکمل کر لیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات کے تعین میں ابھی وقت لگے گا۔
جنوبی و شمالی کوریا میں کشیدگی، چین نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا
Updated at 1600 PST
چین نے جنوبی وشمالی کوریاکے تناؤپرایمرجنسی اجلاس طلب کرلیا۔دسمبر کے اوائل میں چھ ملکی وفد سے کوریا کے اہم موضوعات پربحث ہوگی۔غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق چین نے جنوبی کوریاکے سامان حرب پر پابندی پر گہری تشویش کا اظہار کیاہے۔بیجنگ سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ دسمبر میں ہونیوالی بین
خفیہ دستاویزات کا افشا: کئی ملکوں کے تعلقات خراب ہوسکتے ہیں، امریکا
Updated at 1240 PST
امریکا نے بھارت اور برطانیہ کو خبردار کیاہے کہ وکی لیکس چنددنوں میں خفیہ اور اہم دستاویزات شائع کردے گاجس سے کئی ملکوں کے سفارتی تعلقات میں دراڑ پڑسکتی ہے۔محکمہ خارجہ کے ترجمان پی جے کرولے کاکہناہے کہ انہیں وکی لیکس کے خطرناک منصوبوں کی تفصیلات کے بارے میں نہیں
سفارتی رازوں کا افشا روکنے کیلئے امریکا کا وکی لیکس سے مذاکرات سے انکار
Updated at 1220 PST
واشنگٹن …امریکا نے اپنی لاکھوں خفیہ دستاویزات کا اجرا رکوانے کیلئے وکی لیکس کے ساتھ بات چیت کا امکان مسترد کردیا ہے ۔ انٹرنیٹ پر خفیہ دستاویزات جاری کرنے والے بین الاقوامی ادارے وکی لیکس نے امریکا کی تقریباً تیس لاکھ خفیہ سفارتی دستاویزات اپنی ویب سائٹ پر جاری کرنے
طیارہ حادثہ: لاشوں کے ڈی این اے کے نمونے لے لئے گئے
Updated at 1200 PST
کراچی…کراچی میں طیارے کے حادثے میں ہلاک ہونیوالوں کی شناخت کیلئے ڈی این اے کے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں ۔ڈالمیا کے قریب طیارہ گرنے کی اطلاع ملتے ہی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمد نے شہر کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ۔ حادثے
یورپ میں شدید برفباری،کئی علاقوں نے سفید چادر اوڑھ لی
Updated at 1120 PST
لندن …یورپ میں سردیوں کی پہلی برف باری نے خون جماناشروع کردیا،برف سے پورا علاقہ ڈھک گیا۔سڑکیں بلاک ہونے سے آمدورفت بری طرح متاثر ہوئی۔برطانیہ ، پولینڈ اور جرمنی میں سردیاں تو ایک ہفتے سے قدم جمائے ہوئے ہیں لیکن پہلی برف باری سے زندگی ٹھٹھر کر رہ گئی ہے۔انگلینڈ