حاجیوں کو لوٹنے کے ذمہ دار وفاقی وزیر مذہبی امورہیں، اعظم سواتی
Updated at 2130 PST
مانسہرہ . . . . . . وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ ہزاروں حاجیوں کو لوٹنے اور ناقص انتظامات کے ذمہ دار وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی کو برطرف کیا جائے۔مانسہرہ میں نجی تعلیمی اداروں کی تنظیم کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اعظم خان سواتی نے کہا کہ پارلیمنٹ اور کابینہ میں موجود سیاسی لوگوں کے کرتوتوں نے ہمارے سر شرم سے جھکا دیئے ہیں۔ بلٹ پروف گاڑیوں اور ہیلی کاپٹروں میں گھومنے والے ٹیکس چور خواہ کسی بھی جماعت سے ہوں ان کو یہ دولت نصیب نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حج اسکینڈل میں کوئی بھی افسر وزیر حج کی مرضی کے بغیر بدعنوانی کا تصور بھی نہیں کرسکتا ۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو جعلی اور بلامقصد قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر اس پروگرام میں خرچ ہونے والے35 سے80 ارب روپے تعلیم کے شعبے پر خرچ ہوتے تو ملک کی تقدیر ہی بدل جاتی۔
ایم کیوایم اور اے این پی اختلافات کے خاتمے کیلئے تیار
Updated at 2315 PST
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کراچی میں اختلافات ختم کرنے کے لیے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں بات چیت کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم اور اے این پی
پی آئی اے کی پہلی حج پر واز جدہ سے کراچی پہنچ گئی
Updated at 2300 PST
کراچی…پی آئی اے کی پہلی حج پرواز عازمین حج کو لیکر ساڑھے تین گھنٹے تاخیر کے بعد کراچی پہنچ گئی، تاہم ایم ڈی پی آئی اے نے پرواز کی تاخیر کا ذمہ دار سعودی حکام کو ٹہرایا ہے۔ قومی ائیرلائن کی پرواز پی کے4062 چار سو پچاس سے زائد حاجیوں
آئی سی سی ممالک ڈومیسٹک کرکٹ میں اینٹی کرپشن قوانین کے اطلاق پر رضامند
Updated at 2010 PST
دبئی . . . . . . آئی سی سی کے تمام رکن ممالک نے ڈومیسٹک کرکٹ میں اینٹی کرپشن قوانین نافذ کرنے پررضامندی ظاہرکردی ہے،جبکہ آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ پرزوردیاہے کہ ٹیم منتخب کرتے وقت انٹرنیشنل کرکٹ کی اقدارکوسامنے رکھاجائے۔آئی سی سی ایگزیکٹو