اسلام آباد…سپریم کورٹ نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے گیارہ لاپتا قیدیوں سے متعلق اٹارنی جنرل آف پاکستان اور چیف سیکریٹری پنجاب سے ایک واضح جواب آج ہی طلب کرلیا ہے ۔دہشت گردی کے چار مقدمات سے بری گیارہ قیدیوں کے جیل سے لاپتا ہوجانے کے مقدمہ کی سماعت چیف جسٹس افتخار چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے کی ۔اٹارنی جنرل مولوی انوارالحق نے عدالت کو بتایا کہ یہ لاپتا قیدی کسی انٹیلی جنس ایجنسی کے پاس نہیں ہیں ، عدالت میں موجود چیف سیکریٹری پنجاب نے ان قیدیوں سے متعلق اپنی رپورٹ سنانا چاہی تو چیف جسٹس نے انہیں روکتے ہوئے کہا کہ یہ ایک حساس معاملہ ہے ، ضرورت ہوئی تو یہ رپورٹ لے لی جائے گی ۔ چیف جسٹس نے کہاکہ گزشتہ سماعت پر اسپیشل برانچ کی رپورٹ تھی کہ ان قیدیوں کو انٹیلی جنس ایجنسی والے لے گئے تھے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اس کیس مین کوئی غلط فہمی پیدا نہ کی جائے اور اٹارنی جنرل اور چیف سیکریٹری آپس میں میٹنگ کرکے آج دوپہر تک عدالت کو ایک جواب دیں۔
امریکا بھارت معاہدے پاکستان کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہیں،رپورٹ
Updated at 1235 PST
اسلام آباد…فارن ڈیسک… امریکی صدر براک اوباما کی بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدے اور دیگر ہمدردیاں پاکستان کے لیے آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے ۔ پاکستان کے سا تھ حالیہ امریکی اسٹریٹجک ڈائیلاگ جس میں دونوں طرف بد اعتماد ی کی فضا کو ختم کرنے پر غور کیا گیا۔
سلمان خان نے 10کا دم شو کیلئے فی قسط ڈھائی کروڑ معاوضہ مانگ لیا
Updated at 1225 PST
ممبئی …بالی وُڈ سپر اسٹارسلمان خان نے مقبولیت کا فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے دس کا دم کے شو کی ایک قسط کا معاوضہ ڈھائی کروڑ روپے مانگ لیا۔ سلمان خان کی وجہ سے پروگرام ”دس کا دم“ بھارتی ٹی وی کو بہت زیادہ منافع دے رہا