سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس میں 305 پوائنٹس کا اضافہ
Pakistan Stock Exchange (PSX) Monday noted bullish trend as KSE 100 index closed at 36,803 points with the positive change of 825 points (2.24%)
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کے آغاز پر بھی زبردست تیزی دیکھی گئی ہے۔آج مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 36 ہزار 803 پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 305 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔
گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 824 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 36 ہزار 803 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کوسٹاک مارکیٹ کاروبار کے دوران مسلسل مثبت زون میں ٹریڈ کرتی نظر آئی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 35 ہزار 978 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 338 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 36 ہزار 310 کی بلند ترین سطح پر موجود تھا۔
کاروبار کے دوران انڈیکس مسلسل مثبت زون میں ہی ٹریڈ کرتا نظر آیا اور کاروبار کے دوران 838 پوائنٹس تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم کاروبارکااختتام 824 پوائنٹس کے اضافے پر ہوا،سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 181,960,210 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 7,784,096,649 بنتی ہے۔