آغاز کلمہ حق
آغاز کلمہ حق
وھی ھوا نا جس کا ڈر تھا۔ جھوٹ اور فریب کی دنیا میں قدرت کوئی نہ کوئی ایسا معصوم ضرور جنم دیتی ھے جو کھہ دیتا ھے کہ بادشاہ ننگا ھے۔ ذوالفقار مرزا مجھے وھی معصوم بچہ لگا ھے جس نے بلآخر سچ بول ھی دیا۔ میں اسے ان واقعات کا تسلسل سمجھتا ھوں جو سابق صدر بش کو جوتا پڑنے سے شروع ھوے اور التحریر اسکوائر سے ھوتے ھوے ذوالفقار مرزا کی کانفرنس تک پہنچے۔ ذوالفقار علی بھٹو کا وژن کب تک خاموش رھتا۔ آخر بول پڑا۔ ذوالفقار مرزا کی آواز فطرت کے انصاف کی آواز بن کر پاکستان کی بےبس عام کے مظلوم احتجاج میں ڈھل گی ھے۔ اگر ایم کیو ایم کے ھاتھ صاف ھیں تو جھنجھلانے کی بجاے اپنے آپ کو ھر طرح کے ٹرائل کے لیے پیش کر دینا چاھیے، اور اگر وفاقی حکومت مجرم نہیں تو اسے رحمان ملک کا استیفی لے کے کراچی کو کسی غیر جانبدار انتظامیہ کے حوالے کردینا چاھیے۔ کیونکہ بات صرف لگائے گئے الزامات کی نہیں بلکہ پاکستان کی سلامتی کی ھے۔ آور بہتر یہی ھے کہ افواج پاکستان سیاستدانوں کو ایک دوسرے کے پول کھولنے دیں اور اپنے آپ کو اس کیچڑ سے بچائیں۔ البتہ مظلوموں کی جان مال کا تحفظ سب سے مقدم ھے۔ مجھ سے برسوں پہلے ایک شعر سرزد ھوا تھا، آج تک تو سچ ثابت ھوتا چلا آ رہا ھے آگے کا پتہ نہیں۔ آپ بھی سن لیں
شہر کے قتل میں مرے نذدیک
شہر والے سبھی ملوث ہیں