URDUSKY || NETWORK

یوم بحریہ ہمیں جوانوں کے غیرمعمولی حوصلے کی یاددلاتاہ

43

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ یوم بحریہ ہمیں جوانوں کے غیرمعمولی حوصلے کی یاددلاتاہے،آپریشن سومنات پاکستان کیلئے باعث فخرہے۔یوم بحریہ پرسربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفرمحمودعباسی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 8ستمبرکوپاک نیوی کے بحری جنگی جہازوں نے بھارت کےساحل پرحملہ کیا،بحری جنگی جہازوں نے دوارکامیں بھارتی ریڈارسٹیشن کوتباہ کیا،نیول چیف نے کہا کہ پاکستان کی آبدوزغازی کاخوف بھارتی نیوی کے جہازوں پرچھایارہا،آبدوزغازی نے سمندرپراپنی بالادستی قائم کئے رکھی، ایڈمرل ظفرمحمودعباسی نے کہا کہ 8ستمبرہماری بحری تاریخ کاسنہری باب ہے،پاک بحریہ مکمل طورپرچوکس ہے جس کاثبوت بھارتی آبدوزکاسراغ لگاناہے۔