URDUSKY || NETWORK

ھارت نے پاکستان سے کیا مطالبات کیے ہیں اور ابھی تک پاکستان کتنے تسلیم کر چکا

57

کرتار پور راہداری پر بھارت اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل ہو گا ، راہداری سے متعلق بھارتی مطالبات کی فہرست بھی سامنے آ گئی ہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پاکستان نے ایک روز میں پانچ ہزار سکھ یاتریوں کی آمد کا مطالبہ تسلیم کر لیا ہے جبکہ اس کے علاوہ سکھ یاتریوں کیلئے ویزہ فری اینٹری کا بھی مطالبہ مان لیا گیاہے ۔بھارت کی جانب سے خصوصی مواقعوں پر 10 ہزار یاتریوں کو اجازت دینے کا مطالبہ کیا گیاہے ۔ بھارت نے پاکستان سے دیگر عقائد کے لوگوں کو بھی کرتار پور راہداری آنے کی اجازت طلب کی گئی ہے ۔پاکستان نے بھارت کا سکھ یاتریوں کو گروپس یا انفرادی طور پر پیدل کرتار پور آنے کی اجازت کا مطالبہ تسلیم کر لیا ہے جبکہ اس کے علاوہ بھارت نے سکھ یاتریوں کرتار پور راہداری میں لنگر اور پرساد تقسیم کرنے کی اجازت کا بھی مطالبہ کیاہے ۔پاکستان نے راہداری کھولنے کیلئے 95 فیصد کام مکمل کر لیا ہے ۔