URDUSKY || NETWORK

گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے آن لائن سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ

46

 عوام کی سہولت کیلئے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر حکومت کا ایک اوراہم اقدام سامنے آیاہے۔ محکمہ ایکسائز میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے آن لائن سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا گیاہے۔وزارت داخلہ کوایکسائز آفس اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کا آن لائن سسٹم متعارف کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزارت داخلہ 90 روز میں عمل درآمد رپورٹ وزیر اعظم آفس میں جمع کروائےگی۔ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم آفس کیطرف سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ ٹوکن ٹیکس کی رقم کیلئے بھی آن لائن سسٹم متعارف کرایا جائے، گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے آن لائن فارم متعارف کرائے جائیں ۔پی ایم آفس کی طرف سے یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ نیشنل بنک کی تمام برانچوں کو فیس جمع کرنے کا پابند بنایا جائے۔ محکمہ ایکسائز کو خصوصی افراد کیلئے کاؤنٹربنانے کے ساتھ ساتھ آن لائن سسٹم کی عوامی مہم چلانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ متعلقہ حکام کو یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ محکمہ ایکسائز میں ایجنٹ مافیا کے خلاف فوری کریک ڈاؤن کیا جائے۔ وزیراعظم نے فیصلہ سیٹیزن پورٹل پر ملنے والی عوامی شکایت کو مد نظر رکھ کر کیا۔