URDUSKY || NETWORK

کیا پیپلز پارٹی مولانا فضل الرحمان کی حمایت کرے گی ؟

Asif Ali Zardari is in the favour of Mulana Fazlurrahman

24

احتساب عدالت میں جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس کی سماعت ہوئی جس دوران آصف علی زرداری اور فریال تالپور پیش ہوئی تاہم اس موقع پر صحافیوں نے سابق صدر سے سوالا ت بھی کیے ۔

نجی ٹی وی ’’ ہم نیوز ‘‘ کے مطابق  صحافی نے آصف علی زرداری سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا فضل الرحمان اپنے مشن میں کامیاب ہو جائیں گے ؟ جس پر آصف زرداری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ ہماری دعائیں مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہیں ۔ صحافی نے ایک اور سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا پیپلز پارٹی مولانا فضل الرحمان کی حمایت کرے گی ؟ سابق صدر نے جواب دیتے ہوئے واضح اعلان کیا کہ ہم مولانا فضل الرحمان کی حمایت کر رہے ہیں ۔

یاد رہے کہ احتساب عدالت میں آج کیس کی سماعت کے دوران تفتیشی افسر تاخیر سے پہنچے جس پر نیب پراسیکیوٹر اور احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے برہمی کا اظہار کیا اور جج نے ہدایت کی کہ آپ صبح پہلے رپورٹ کیا کریں ۔سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ہے ۔