URDUSKY || NETWORK

کوفی نہ بنو ظلم کے سامنے حسین کی للکار بن کر کھڑے ہو

34

وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ آج محرم شروع ہوا ہے کربلا کی کہانی شروع ہوئی ہے، کوفی نہ بنو ظلم کے سامنے حسین کی للکار بن کر کھڑے ہو،جنگ کی خواہش نہیں لیکن جنگ ہوئی تو بھارت کو ناکوں چنے چبوا دیں گے،کئی بار کمزورمعیشتوں نے اکنامک سپر پاورز کوشکست دی ہے۔

وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ایک بچے کی ویڈیو کو ایک طبقہ پروموٹ کر رہا ہے کہ معیشت کمزور ہے اس لئے کشمیر بھول جاؤ،انہوں نے کہا کہ جنگیں نہ تو مرضی سے ہوتی ہیں نہ ہی ختم مرضی سے ہوتی ہیں کئی بار کمزورمعیشتوں نے اکنامک سپرپاورز کو شکست دی ہے، جنگ کی خواہش نہیں لیکن جنگ ہوئی تو بھارت کو ناکوں چنے چبوا دیں گے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہناتھا کہ آج محرم شروع ہوا ہے کربلا کی کہانی شروع ہوئی ہے، کوفی نہ بنو ظلم کے سامنے حسین کی للکار بن کر کھڑے ہو، ظلم اور امن اکھٹے نہیں چل سکتے یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ ظالم کے بھی ساتھ ہو اور مظلوم کے ساتھ ہمدردی بھی، یا یزید سے مراسم ہوں گے یا حسین کو سلام ہو گا۔