کشمیری ہرقیمت پرآزادی چاہتے
صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ ظلم وسفاکی مقبوضہ کشمیرکے بھارت کے خلاف جذبات دبا نہیں سکتے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے مقبوضہ کشمیرکی صورت حال کی ویڈیو ٹویٹ کردی۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پابندیوں، بلیک آؤٹ، فائرنگ اورآنسوگیس کے باوجود یہ سری نگر ہے۔صدر پاکستان نے کہا کہ ظلم وسفاکی مقبوضہ کشمیرکے بھارت کے خلاف جذبات دبا نہیں سکتے، کشمیری ہرقیمت پرآزادی چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 20ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔