کرتار پور راہداری ، یاتریوں کے ساتھ بھارتی پروٹوکول آفیشلز تعینات کرنے کے مطالبے
پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتار پور راہداری معاہدے کا مسودہ فائنل نہ ہونے کی وجوہات سامنے آ گئی ہیں ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ بھارت نے یاتریوں سے سرس فیس نہ لینے کا مطالبہ کیا ہے جس پر پاکستان نے اپنے موقف سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ گردوارہ کرتار پور کی تزئین و آرائش کیلئے سروس فیس ضروری ہے ۔اس کے علاو ہ بھارت نے مطالبہ کیا ہے کہ گردوارہ میں سکھ یاتریوں کے ساتھ پروٹوکول آفیشلزبھی تعینات کیے جائیں لیکن پاکستان نے بھارتی پروٹوکول آفیشلز کو گردوارہ میں رسائی دینے سے صاف طور پر انکار کر دیاہے ۔ پاکستان نے بھارت کی یومیہ 15 ہزار یاتریوں کو اجازت دینے کی خواہش کو فی الحال ناممکن قرار دیدیا ہے ۔ پاکستان اور بھارت نے اکتوبر کے آخر میں تعمیراتی کام مکمل کرنے پر اتفاق کر لیا ہے ، راہداری معاہدے کے مسودے کو آئندہ ہفتے تک حتمی شکل دیئے جانے کا امکان ہے ۔