کرتار راہداری پر تکنیکی معاملات مکمل
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ تار پور راہداری پر بات چیت مثبت رہی،کرتار راہداری پر تکنیکی معاملات مکمل ہو چکے ہیں ، بھارت نے ڈوزیئر دیا تھا جس کا جواب دے دیا ہے ،دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کرتار پور راہداری پر دو تین پوائنٹس رہ گئے ہیں باقی پر اتفاق ہو گیا ہے ، مذاکرات اچھے ماحول میں ہوئے،کرتار پور راہداری پر بات چیت مثبت رہی،کرتار راہداری پر تکنیکی معاملات مکمل ہو چکے ہیں ،بھارت نے ڈوزیئر دیا تھا جس کا جواب دے دیا ہے ،ڈوزئیر کی تفصیلات ابھی نہیں بتا سکتے ،انہوں نے کہا کہ کرتارپور راہداری اپنے وقت پر کھلے گی ،بھارت کو جلد حتمی مذاکرات کرنے کا کہا ہے ،حتمی مذاکرات کیلئے بھارتی وفد کو پاکستان آنے کی دعوت دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ منصوبے کے تحت5 ہزار سکھ یاتری پاکستان آ سکیں گے ،پانچ ہزار سے زائد بھی یاتری آنا چاہیں تو ہم تیار ہیں ،پانچ ہزار سے زائد آنے والے یاتریوں کو کارڈ جاری کئے جائیں گے ،ترجمان دفتر خارجہ کا کہناتھا کہ بھارت لچک دکھائے معاملات حل ہو جائیں گے ،پاکستان نے بہت بڑا اور مثبت اقدام اٹھایا ہے ،نومبر میں کرتارپورراہداری پر تقریب سے متعلق تیار ہیں۔