URDUSKY || NETWORK

پٹرول مہنگا ؟ پریشان کن خبر آ گئی

105

اسلام آباد ڈالر کی بڑھتی ہوئی قدر نے پاکستانیوں کو ویسے ہی پریشان کر رکھاہے کیونکہ اس کا اثر براہ راست عوام پر پڑتا ہے ، ابھی یہ غم کم نہ ہواتھا کہ پاکستانیوں کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے امکان کا ایک اور دکھ ممکنہ طور پر سر پر آن پڑا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے 90 پیسے تک اضافے کی سفارش کر دی ہے ، سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی گئی ہے ۔اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 5 روپے 15 پیسے ، ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 65 پیسے ، مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 38 پیسے اضافی کی سفارش کی گئی ہے ۔لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 90 پیسے تک اضافہ تجویز کیا گیا ہے ۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اگر اضافہ کیا جاتاہے تو اس کا اطلاق یکم اگست سے ہو گا ۔