URDUSKY || NETWORK

پاکستان کے میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل میں شہباز شریف کے خاندان کا ٹی ٹی مافیا بے نقاب ہو گیا

55

اسلام آباد : پاکستان کی تاریخ کے منی لانڈرنگ اسکینڈل میں گواہوں نے شہباز شریف کے خاندان کا ٹی ٹی مافیا نے نقاب کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کیس کے گواہان نے شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز اور قاسم قیوم کا ٹی ٹی مافیا بے نقاب کر دیا۔ اس حوالے سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گواہوں نے چشم کُشا انکشافات کیے۔

منظور احمد اور ممتاز احمد نے بتایا کہ قاسم قیوم آٹے اور چوکر کی ادائیگی کی آڑ میں لاکھوں روپے کے چیکس سلیمان شہباز کو بھجواتا تھا۔ دونوں گواہ سلیمان شہباز کے دفتر جا کر لاکھوں روپوں کی گنتی کرتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں غریب مزدوروں کے شناختی کارڈ استعمال کرتے ہوئے اور لاکھوں کی ٹی ٹیز لگوائی گئیں۔

پروگرام میں شہباز شریف کے صاحبزادوں سلیمان شہباز اور حمزہ شہباز کی ٹی ٹی کے لیے خاص کارندوں کے نام بھی سامنے آئے۔

ٹی ٹی مافیا آپریشن میں قاسم قیوم اور شہباز شریف خاندان کا پُرانا ملازم فضل داد عباسی اہم کردار تھا۔ فضل داد عباسی سلیمان شہباز کا فرنٹ مین جب کہ قاسم قیوم شہباز شریف کے داماد علی عمران کا دوست ہے۔ گواہ منظور احمد نے بتایا کہ ہم انارکلی میں رہنے والے قاسم صاحب کے پاس کام کرتے تھے۔ قاسم قیوم پس پردہ کیا کام کرتا تھا ہمیں اس حوالے سے کچھ علم نہیں تھا۔

میری چھوٹی سی دکان تھی۔ گاڑیاں لوڈ کرواتے اور اُترواتے تھے جس کے بعد قاسم صاحب مجھے بینک بھیجتے تھے، ایک ماہ میں دو سے تین چکر لگتے تھے، سال میں دس سے بارہ مرتبہ نیب کے چکر لگاتے تھے، میں قاسم قیوم کے دئے گئے چیکس لے کر ہی بینک جاتا تھا۔ قاسم قیوم کا کہنا تھا کہ یہ فیڈ کے چیکس ہیں ، جو لوگ کام کرتے ہیں ان کے چیکس ہیں۔ طبیعت خراب ہونے پر قاسم صاحب کے ساتھ کام 2014ء میں چھوڑا تھا، کام چھوڑنے کے بعد بچوں کی ٹافیوں کی دکان کھولی، قاسم صاحب کی ٹینشن کی وجہ سے میری بیوی فوت ہو گئی۔

نیب نے مجھے بلا کر تفتیش کی ، میرے کام کے حوالے سے پوچھ گچھ کی گئی۔ میری ان سے نیب کے دفتر میں ملاقات کروائی گئی تھی، میں نے ملاقات میں ان سے کہا کہ آپ مجھ سے غیر قانونی کام کیوں کرواتے رہے؟ جس پر قاسم صاحب نے کہا کہ مجھ سے غلطی ہوئی۔ منظور احمد نے مزید بتایا کہ قاسم صاحب کے حمزہ اور سلیمان شہباز کے ساتھ رابطے ہوں گے۔ حمزہ شہباز کی شکل صرف ٹی وی پر دیکھی ہے، اُن سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی۔ میں 5 سال سے فضل داد سے ڈیل کرتا تھا، اس سے ماڈل ٹاؤن کے دفتر میں ملاقات ہوئی تھی، ماڈل ٹاؤن کے دفتر میں آج تک سلیمان شہباز کو نہیں دیکھا۔ گواہ منظور نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں: