پاکستان کشمیریوں کے قاتلوں کے ساتھ نہیں بیٹھے گا
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جارحانہ سفارتکاری کرتے ہوئے بھارتی ہم منصب کی تقریر سننے سے انکار کردیا۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی سائڈ لائنز پر سارک ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوا جس میں بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر آئے تو شاہ محمود قریشی انہیں کھری کھری سنا کر تقریب کا بائیکاٹ کرکے چلے گئے۔
شاہ محمود قریشی نے بھارتی ہم منصب کی تقریر سننے سے انکار کردیا اور کہا کہ بھارت کے ہاتھ کشمیریوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، بھارت پہلے مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرے، پاکستان کشمیریوں کے قاتلوں کے ساتھ نہیں بیٹھے گا، بھارت کشمیریوں کے انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنائے۔