URDUSKY || NETWORK

پاکستان نے ایشیائی ترقیاتی بینک سے ایک ارب ڈالر کا ہنگامی قرضہ حاصل کرنے کا فیصلہ

24

 پاکستان نے ایشیائی ترقیاتی بینک سے ایک ارب ڈالر کا ہنگامی قرضہ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، قرضہ نومبر تک مل جانے کا امکان ہے، قرض کی منظوری اے ڈی بی کا بورڈ دے گا۔اے آروائے نیوز کے مطابق پاکستان،ایشیائی ترقیاتی بینک سےایک ارب ڈالرکاہنگامی قرضہ لے گا ، سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی نے قرضے کے حصول کی منظوری دے دی ہے، یہ قرضہ کرائسس رسپانس لون کی مد میں لیا جائے گا۔یہ رقم ملکی زرمبادلہ ذخائرمیں بہتری کیلئے استعمال کی جائے گی، قرض کے حصول کی سمری وزارت خزانہ نے پیش کی تھی، اے ڈی بی کی جانب سے قرض کا اجراء نومبر تک متوقع ہے۔یہ پہلی بارہےکہ پاکستان کرائسس رسپانس لون کی مدمیں قرضہ لے گا، اے ڈی بی کے بورڈ کا اجلاس نومبر میں ہوگا، جس میں قرض کی منظوری دی جائے گی۔گزشتہ روزاے ڈی بی نےپاکستانی معیشت پررپورٹ میں کہا تھا کہ ملکی معیشت استحکام کی جانب بڑھ رہی ہےتاہم رواں مالی سال معاشی سست روی جاری رہے گی۔اے ڈی بی کا کہنا تھا کہ شرح نمودواعشاریہ آٹھ فیصد رہے گی جبکہ محصولات اورمہنگائی میں اضافہ دیکھنے میں آئے گا۔رپورٹ میں کہا گیا تھا کہآئی ایم ایف پروگرام میں جانے کے باعث غیرملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد کافی حدتک بحال ہوا ہے ، آئندہ مالی سال پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافے کا امکان ہے۔یاد رہے گذشتہ ماہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کے فنڈز موصول ہوئے تھے، جس کے بعد مجموعی ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب 57 کروڑ ڈالر سے زائد جا پہنچے تھے۔