پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کشمیر یوں کے ساتھ اظہار یکجہتی
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کشمیر یوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کیخلاف مذمتی قراد اتفاق رائے سے منظور ، بھارتی اقدام اقوام متحدہ کی قرارداوں کیخلاف ہے جس کی پرزور مذمت کرتے ہیں، مسئلہ کشمیر کواقوام متحدہ کی قراردوں کے مطابق حل کیا جائے ۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں چیئر مین کشمیر کمیٹی سید فخر امام نے قرارد اد پیش کی ۔ قراردا د میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان بھارتی مظالم کی سختی سے مذمت کرتا ہے ، مقبوضہ کشمیر کی جغرافیائی حیثیت تبدیل کرنے سے کشمیریوں کی حق تلفی ہوگی ، بھارت نے کشمیر میں آبادی کا تناسب بدلنے کیلئے آئین میں تبدیلی کی ہے ۔ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے ۔ کشمیر عالمی طور پر متنازعہ علاقہ ہے ، بھارتی اقدام کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ قرارداد میں کہا گیاہے کہ بھارت کا یک طرفہ اقدام اقوام متحدہ کی قراردادوں کیخلاف ہے ، مسئلہ کشمیر کا کوئی یکطرفہ حل قبول نہیں ہے ، مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے ۔
سپیکر قومی اسمبلی نے اسد قیصر نے مذمتی قرارد اد پر رائے شماری کروائی جس پر پارلیمان میں موجود تمام ارکان نے قرارد داد کے حق میں رائے دی اور مخالفت میں ایک آواز بھی بلند نہ ہوئی جس پر سپیکر قومی اسمبلی نے قرارداد کی متفقہ رائے سے منظوری کا اعلان کیا ۔