URDUSKY || NETWORK

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ سیداویس شاہ کا مبینہ فرنٹ مین گرفتار

41

قومی احتساب بیورو(نیب)سکھر نے وزیرٹرانسپورٹ سندھ سید اویس شاہ کے مبینہ فرنٹ مین زبردست خان کو حراست میں لے لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما زبردست خان مہر نے سندھ ہائی کورٹ کراچی سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کی تھی،16 اکتوبر تک حاصل کردہ ضمانت سے قبل ہی زبردست خان مہر کو حراست میں لیا گیا،نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ زبردست خان مہر کو تفتیش کے لیے حراست میں لیا گیا ہے، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس شاہ کے خلاف تحقیقات آخری مراحل میں ہیں۔