وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیوزی لینڈ کے نائب وزیراعظم ونسٹن پیٹر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیوزی لینڈ کے نائب وزیراعظم ونسٹن پیٹر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر گفتگوہوئی، دونوں رہنماﺅں کی خطے کی امن وامان کی صورتحال پر بھی گفتگوہوئی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت نے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی، بھارت نے یکطرفہ اقدام سے مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کی ،بھارت کشمیر میں آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنا چاہتا ہے ، مقبوضہ کشمیر میں کرفیوکے باعث خوراک ادویات کی شدید قلت ہے۔
نیوزی لینڈ کے نائب وزیراعظم نے کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ میں کشمیری کمیونٹی بھی حالات سے آگاہ کررہی ہے ،صورتحال میں مثبت کردارادا کرتے رہیں گے ۔