وزیراعظم کا سعودی ولی کو ایک بار پھر ٹیلی فون
وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ایک بار پھر ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے ،دونوں رہنماﺅں میں کشمیر کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیراعظم نے کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔ عرب ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ،دونوں رہنماﺅں میں خطے کی موجودہ صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،دونوں رہنماﺅں کے درمیان دو ہفتوں میں یہ تیسرا رابطہ ہے ،دونوں رہنماﺅں کے درمیان کشمیر کے معاملے پر تبادلہ خیال کیاگیا ،عمران خان نے سعودی ولی عہدکو کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔