URDUSKY || NETWORK

وزیراعظم نے کشمیریوں کیلئے پیغام جاری

PM Imran Khan cautions Kashmiris in Pakistan against crossing LoC

30

وزیراعظم عمران خان آج 67برس کے ہو گئے ہیں اور اس موقع پر انہوں نے بھارت کے ظلم و جبر کے شکار کشمیریوں کیلئے پیغام جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا کہ” اپنے پیاروں کو مقبوضہ جموں کشمیر میں دو مہینے سے زائد غیر انسانی کرفیو میں دیکھنے والے کشمیریوں کی تکلیف کو سمجھتا ہوں ، اگر کسی نے ایل او سی پارکی تو بھارت کے بیانیے کے ہاتھوں میں کھیلے گا چاہے اس کا مقصد انسانی مدد یا کشمیریوں کی جدو جہد کو سپورٹ کرنا ہی ہو ،بھارتی بیانیہ کشمیریوں کی مقامی جدوجہدکواسلامی دہشتگردی قراردینے کی کوشش کرتاہے،یہ اقدام بھارت کو کشمیریوں پرجبر اور تشدد بڑھانے اور ایل او سی پر حملہ کرنے کیلئے عذرفراہم کرے دگا ۔“