وزیراعظم عمران خان2 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے
جہاں سعودی قیادت سے اہم ملاقاتیں ہوں گی،وزیراعظم عمران خان عمرہ کی سعادت بھی حاصل کریں گے۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے دورے کے موقع پر وزیراعظم سعودی قیادت سے مقبوضہ کشمیر کی تشویشناک صورت حال پر گفتگو کریں گے۔وزیراعظم بھارت کی جانب سے 5 اگست کے غیرآئینی اقدامات پر تبادلہ خیال کریں گے، وزیراعظم مسئلہ کشمیر پر سعودی ولی عہدمحمد بن سلمان سے مسلسل رابطے میں ہیں۔محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے بعد دو طرفہ تعلقات مضبوط ہوئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان ریاض حکومت کو بھارتی جارحیت سے آگاہ کریں گے۔