وزیراعظم عمران خان یوم آزادی آزاد کشمیر میں منائیں گے
وزیراعظم عمران خان یوم آزادی آزاد کشمیر میں منائیں گے اور ان کے ہمراہ وفاقی وزراءبھی موجود ہوں گے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان وفاقی وزراءکے ہمراہ مظفر آباد جائیں گے جہاں وہ آزاد کشمیر قانون سا ز اسمبلی سے خطاب کریں گے ۔ عمران خان اے پی سی و دیگر کشمیری رہنماﺅں سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔یاد رہے کہ کل ملک بھر میں 14 اگست یوم آزادی کی تقریبا ت کا انعقاد کیا جائے گا اور ہر طرف پرچموں کی بہار دکھائی دے گی ۔