وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی عون چوہدری کو عہدے سے ہٹا دیا
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی عون چوہدری کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے مشیر کے عہدے سے ہٹا دیا گیاہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پنجاب کابینہ میں ایک مرتبہ پھر سے ردو بدل کی ہوا چل پڑی ہے اور سب سے بڑی تبدیلی وزیراعلیٰ پنجاب عثما ن بزدار کے مشیر عون چوہدری کو عہدے سے فارغ کرتے ہوئے لائی گئی ہے تاہم تاحال اس کی وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے۔ عون چوہدری کی جگہ آصف محمود کو وزیراعلیٰ کا مشیر مقر ر کر دیا گیاہے ، آصف محمود پنجاب ہارٹیکلچر اور ٹورازم کے معاملات دیکھیں گے۔عون چوہدری وزیراعظم عمران خان کے قریبی ترین ساتھی سمجھے جاتے ہیں ۔
دوسری جانب یہ خبر یہ بھی موصول ہوئی ہے کہ پنجاب کی کابینہ میں توسیع کی منظوری دیدی گئی ہے ، اسد کھوکھر کو وزیر بنانے کا فیصلہ کر لیا گیاہے ، وہ آج وزیر کا حلف اٹھائیں گے ۔