URDUSKY || NETWORK

وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کے دورے کا فیصلہ کر لیاہ

28

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے حکومت ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان اہم رابطے جاری ہیں ، امریکہ کے دورے سے واپسی پر سعودی عرب کے دورے سے متعلق مشاور ہوئی تھی تاہم عمران خان امریکہ کے دورے سے قبل بھی سعودی عرب کا دورہ کر سکتے ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان خاندان کے ہمراہ سعودی عرب میں عمرہ بھی کریں گے جبکہ ان کے دورے کی حتمی تاریخ کا فیصلہ آئندہ دو روز میں ہو جائے گا ۔وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب خطے کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر نہایت اہم تصور کیا جارہاہے ۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے بھی جانا ہے ۔