وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی
ملاقات میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پربات چیت ہوئی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم ہاﺅس میں ملاقات کی،جس میں مقبوضہ کشمیراورعلاقائی سیکیورٹی صورتحال پرگفتگوہوئی، ملاقات میں وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب اورامریکا پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔