وزیراعظم عمران خان جدہ میں مختصر قیام کے بعد وطن واپسی
وزیراعظم عمران خان جدہ سے وطن واپس کیلئے روانہ ہو گئے،،وزیراعظم عمران خان پرواز ایس وی 722 سے اسلام آبادایئرپورٹ پہنچیں گے ۔وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم عمران خان جدہ سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہو گئے ہیں ،وزیراعظم عمران خان آدھا گھنٹہ قیام کے بعد وطن واپسی کیلئے روانہ ہوئے،ذرائع ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سعودی ایئر لائن کی پرواز سے اسلام آباد پہنچیں گے ،وزیراعظم کا طیارہ شام4 بج کر 10 منٹ پر اسلام آبادایئرپورٹ پر لینڈ کرے گا،ایوی ایشن ڈویژن کی ایئرپورٹ پرسکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کردی،دوسری جانب پی ٹی آئی رہنماﺅں نے وزیراعظم کے استقبال کیلئے تیاریاں مکمل کرلیںاورکارکنوں کو ایئر پورٹ پر پہنچنے کی ہدایت کردی ۔