URDUSKY || NETWORK

وزیراعظم آزادکشمیر کی امریکی کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی کے ارکان سے ملاقات

36

وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے امریکی کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کی اور انہیں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے متعلق آگاہ کیا،ارکان امریکی کانگریس نے وزیراعظم آزادکشمیر کو تعاون کی یقین دہانی کرائی،اس موقع پر وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ وادی میں بدترین لاک ڈاﺅن اورتمام رابطے منقطع ہیں ،ہندوستانی فوج ایل او سی پر معصوم کشمیریوں کو نشانہ بنا رہی ہے ،کالے قانون سے بھارتی فوج کو قتل عام کی چھٹی ملی ہوئی ہے ،راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجوداور اس کا حل ناگزیز ہے،امریکا خطے کو جنگ کے خطرات سے بچانے میں اپنا کردار ادا کرے ،امریکا کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے میں کرداراداکرے ،وزیراعظم آزادکشمیر کا کہناتھا کہ مودی جدید دور کا نیا ہٹلر ہے ۔امریکی کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی کے ارکان نے تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ خطے کے حالات پر شدید تشویش ہے اور اپنے خدشات خارجہ امور کمیٹی کے سامنے رکھیں گے۔