نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس بھی گرفتار
قومی احتساب بیورو(نیب )نے نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس کو بھی حراست میں لے لیا، تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز اور یوسف عباس کو طلب کررکھا تھا،مریم نواز نیب میں طلبی کے باوجود نیب میں پیش نہ ہوئیں،نیب نے کوٹ لکھپت جیل کے باہر مریم نواز کو حراست میں لے لیا جبکہ ان کے کزن یوسف عباس کو گرفتار کرلیا ہے ،نیب کی ٹیم دونوں کو گرفتار کرکے نیب آفس لے گئی ہے ۔