URDUSKY || NETWORK

نوازشریف کو لینے کے لیے نیب کی ٹیم کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئی

44

 

NAB to question Nawaz Sharif in Chaudhry Sugar Mills case

سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو آج بروز جمعۃ المبارک کو عدالت میں پیش کیا جائے گا،انہیں لینے کے لیے نیب کی ٹیم کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئی ہے،  انہیں چودھری شوگر ملز کیس میں پیش کیا جانا ہے۔ا

نیب نے مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے جیل میں تفتیش کیلئے درخواست دے رکھی ہے۔ نیب نواز شریف کے 15 روہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گا۔ شریف خاندان پر چودھری شوگر ملز کے ذریعے منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔نیب کی درخواست پر احتساب عدالت کے جج امیر محمد نیب سماعت کرینگے، کوٹ لکھپت جیل انتظامیہ جمعۃ المبارک کو سابق وزیراعظم نواز شریف کو احتساب عدالت پیش کررہی ہے۔ذرائع کے مطابق احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سکیورٹی حکام نے احتساب عدالت کے اردگرد کنٹینرز لگا کر سڑکیں بند اور خار دار تاریں لگا دی ہیں، سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

یادرہے کہ لاہور کی احتساب عدالت نے چودھری شوگر ملز کیس میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی ہے۔ نیب پراسیکوٹر حافظ اسد اعوان نے درخواست دائر کی اور موقف اختیار کیا کہ نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں، نیب کو چودھری شوگر ملز کیس میں تفتیش کرنی ہے۔نیب کی طرف سے درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ جیل کا قیدی ہونے کی وجہ سے سابق وزیراعظم نواز شریف تفتیش کے لیے نیب آفس پیش نہیں ہو سکتے لہٰذا عدالت جیل میں ان سے تفتیش کی اجازت دے۔نیب کے مطابق چودھری شوگر ملز کیس میں میاں نواز شریف سے تفتیش بہت ضروری ہے جس کے بغیر کیس آگے نہیں بڑھ سکتا۔ عدالت نے نیب کی درخواست پر میاں نواز شریف سے جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی۔یاد رہے کہ چودھری شوگر ملز کیس میں نیب نے مریم نواز اور یوسف عباس کو بھی گرفتار کر رکھا ہے جو جسمانی ریمانڈ کے بعد اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔