URDUSKY || NETWORK

نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران دھماکہ

35

کوئٹہ صوبائی دارلحکومت کے نواحی علاقے کچلاک میں ایک مدرسے کے اندر واقع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران  دھماکے سے پانچ افراد شہید اور کئی زخمی ہوگئے   جنہیں ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے ۔ پولیس کے مطابق مدرسے میں ہونیوالے دھماکے   کے بعد سیکیورٹی فورسز  کی نفری اور ریسکیو ٹیمیں علاقے میں بھیج دی گئیں جبکہ آٹھ سے دس افراد زخمی ہوگئے ہیں ، دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔ ادھر اے آروائے نیوز کا کہنا ہے کہ دھماکے میں کم از کم پانچ افراد شہید ہوگئے ہیں جبکہ سما ٹی وی کاکہناہے کہ دھماکہ مدرسے میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران ہوا۔