URDUSKY || NETWORK

مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال

51

 پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس

اسلام آباد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیرکا ریاستی درجہ ختم کرنے پر سیاسی جماعتوں کی جانب سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا، صدر مملکت عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کرلیا ،اجلا س میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بحث کی جائے گی ،پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل دن 11 بجے ہوگا۔