URDUSKY || NETWORK

مقبوضہ کشمیر کی حیثیت میں تبدیلی

119

اسلام آباد وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی حیثیت میں تبدیلی کا بھارتی غیر قانونی اقدام خطے کے امن و سلامتی کو تباہ کردے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد کو ٹیلی فون کرکے مقبوضہ کشمیر میں حالیہ تبدیلیوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے مہاتیر محمد سے گفتگو کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت میں تبدیلی کے بھارتی اقدام کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ بھارت کا یہ غیر قانونی اقدام خطے کے امن و سلامتی کو تباہ کردے گا۔ بھارتی اقدام ایٹمی صلاحیت کے حامل ہمسائیوں کے درمیان تعلقات مزید خراب کرے گا۔

اس موقع پر ملائیشین وزیر اعظم مہاتیر محمد کا کہناتھا کہ ملائیشیا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا قریب سے جائزہ لے رہا ہے اور اس صورتحال سے باخبر رہے گا۔

WordPress Plugins Jetsloth – Gravity Forms Image Choices Gravity Forms Tooltips JetSmartFilters For Elementor JetStyleManager for Elementor JetTabs For Elementor JetThemeCore For Elementor JetTricks For Elementor JetWooBuilder For Elementor Jevape – Vape Store Elementor Template Kit Jevelin | Multi-Purpose Responsive WordPress AMP Theme