مقبوضہ کشمیر پر عالمی توجہ ہٹانے کےلئے ممکن ہے بھارتی کو ئی قدم اٹھائے
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پر عالمی توجہ ہٹانے کےلئے ممکن ہے بھارتی کو ئی قدم اٹھائے،کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے دنیا کو بتائیں گے ہمیں بھارت کی نیت پر شک ہے، دفترخارجہ میں کشمیر سیل بنا رہے ہیں،دنیا بھرکے سفارت خانوں میں بھی کشمیر ڈیسک بنایا جائےگا،مقبوضہ کشمیر سے متعلق خصوصی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ کشمیر پر قائم کمیٹی میں پاکستان کے تمام اداروں کی نمائندگی ہے،مسئلہ کشمیر پر قومی اتفاق رائے ہے،آج کمیٹی میں اپوزیشن کوبھی نمائندگی دی،اپوزیشن ارکان کی شمولیت پرشکریہ اداکرناچاہتا ہوں، اجلاس کے شرکا نے اپنی تجاویز پیش کیں،اپوزیشن کی اجلاس میں شرکت سے آج یکجہتی کا پیغام گیا ہے،انہوں نے کہا کہ 50سال بعدمسئلہ کشمیرکوسب سے بڑے فورم پر اٹھایاگیا،سلامتی کونسل مسئلہ کشمیر حل کرنے کی ذمہ دار ہے،کل پاکستان نے بہت بڑا معرکہ سرکیا ہے،کل سلامتی کونسل کے اجلاس سے بھارت چونک گیاہے،وزیر خارجہ نے کہا کہ کل کشمیری عوام کرفیو توڑ کر باہر نکلی اور نماز جمعہ ادا کی،دنیا بھر میں کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ذکر ہورہا ہے،عالمی میڈیانے بہت عرصے بعد کھل کرپاکستان کا ساتھ دیا،شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ آج کا بھارت نہرو نہیں،مودی کا بھارت ہے،مودی سرکار نے نہرو کے بھارت کو دفن کردیا ہے،انہوں نے کہا کہ یہ ایک لمبی لڑائی ہے جو ہر محاذ پر لڑنا ہوگی،بھارتی مخالفت کے باوجود سلامتی کونسل کا اجلاس پاکستان کےلئے بڑی کامیابی ہے،وزیر خارجہ نے کہا کہ سلامتی کونسل کا اجلاس حوصلہ افزا رہا،اجلاس میں جائزہ لیاگیا آئندہ سفارتی،سیاسی اور قانونی حکمت عملی کیاہونی چاہئے،اجلاس میں جائزہ لیا گیا کہ آگے کیا کرنا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی وزیردفاع کے بیان پرکہا ہے کہ سمجھ دار ممالک ایسی بات نہیں کرتے جو راج ناتھ نے کی ہے ،پاکستان کی مسلح افواج تیار ہیں، ہم نے حفاظتی اقدامات کو مزید موثر کردیا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ بھارت کی کسی بھی حرکت کا عوام کی مدد سے بھرپور جواب دیں گے ، مقبوضہ کشمیر میں اس وقت سب سے بڑا انسانی حقوق کا مسئلہ ہے ، کشمیر جیل کی حیثیت اختیار کرچکا ہے ، گھر کے باہر فوج کھڑی ہے ، دنیاکودیکھنے کی ضرورت ہے کہ اس مسئلے میں کیاکرداراداکرسکتی ہے، کسی بھی جارحیت کی صورت میں پاک فوج بھرپورجواب دیگی، پاک فوج کسی بھی مس ایڈونچرکیلئے مکمل تیارہے،مسئلہ کشمیر اب ایک نیوکلیئرفلیش پوائنٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ ایل اوسی پربھارتی اشتعال انگیزیاں جاری جبکہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں دنیاکی نظرمیں ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ یہ تاثرغلط ہے کہ پاکستان ایل اوسی پرکشیدگی بڑھارہاہے، بھارت ایل اوسی پرکشیدگی بڑھارہاہے۔