URDUSKY || NETWORK

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم

46

وزیراعظم عمران خان نے یوم سیاہ کے موقع پر عالمی برادری کیلئے پیغام جاری کر دیا ہے اور مودی کو بھی خبردار کر دیاہے ۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آج کرفیوکو 12 روز گزر چکے ہیں ، مقبوضہ وادی میں مزید فوجی بھیجے گئے جہاں پہلے سے ہی بھاری تعداد میں بھارتی فوج تعینات ہے ، آر ایس ایس کے غنڈوں کو بھاری تعداد میں مقبوضہ وادی بھیجا گیا ، مواصلاتی نظام مکمل طور پر بند ہے ، مودی پہلے بھی گجرات میں مسلمانوں کی نسل کشی کر چکا ہے ۔

عمران خان کا کہناتھا کہ کیا دنیا سربیاکی طرح وادی میں ایک اور قتل عام خاموشی سے دیکھے گی ، میں عالمی برادری کو خبردار کرنا چاہتاہوں کہ اگر ایسا ہوا تو مسلم دنیا میں اس کا شدید رد عمل آئے گا ۔