مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت, ٹیلی فون پر گفتگو
اسلام آباد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سیکرٹری جنرل او آئی سی ڈاکٹریوسف احمد العثمین سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے جس میں مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جارحیت اورامن وامان کی صورتحال پرگفتگو کیا گیا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نہتے کشمیریوں پرطاقت کاسفاکانہ استعمال قابل مذمت ہے،بھارت نہتے کشمیریوں پرظلم وستم کے پہاڑتوڑرہاہے،بھارت عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں کررہاہے،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سیاحوں کوکشمیرسے نکلنے کے احکامات باعث تشویش ہیں،اوآئی سی گھمبیرصورتحال کافوری نوٹس لے،سیکرٹری جنرل اوآئی سی کی نوٹس لینے کی یقین دہانی کراتے ہوئے ہرممکن تعاون کایقین دلایا ۔