مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا600روپے مہنگا
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 8ڈالرکااضافہ، جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا600روپے مہنگاہوگیا۔
آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 8ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت 1521ڈالرسے بڑھ کر1529ڈالرہوگئی۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 600روپے اور10گرام قیمت میں 514روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت87900روپے سے بڑھ کر 88500روپے اوردس گرام سونے کی قیمت75360روپے سے بڑھ کر75874روپے ہوگئی۔چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت1050.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت900.00روپے پرمستحکم رہی